پشاور (جنگ نیوز )پشاور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر میں داخل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ویلکم پارٹی کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد مظہر رانا، پرنسپل سکندر خان اور اساتذہ نے ماضی میں کالج کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے طلباء کی بہترین تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ان کی فنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور طلبا ءکو وطن عزیز کا بہترین شہری بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔