• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبائی زمینوں کی غیرمقامی افراد کو جعلی نام پر منتقلی قبول نہیں‘ اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کاکڑ سلیمان خیل قوم کے قبائلی رہنما حاجی نورالحق کاکڑ اللہ والا نے گزشتہ روز برشور توبہ کاکڑ ی قلعہ عبداللہ سے آئے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کرتے ہوئے برشور توبہ کاکڑی میں غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے مقامی قبائل کی زمینوں پرقبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی قبائل کاکڑ سلیمان خیل احمد خیل کھرل کی پدری زمینوں کو غیر مقامی افراد کے نام پر جعلی اور بوگس طریقے سے الاٹمنٹ کرنے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،دوسری طرف جعلی دہشتگردی کے نام پر ایسے علاقوں میں بدامنی کی صورتحال پیدا کر کے درحقیقت وسائل سے مالا مال علاقوں پر قبضہ کرنا ہے یہ پشتون قبائل کوکسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اوربالا حکام صورتحال کا نوٹس لیں اور غیر قانونی الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید