• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سموگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، ڈاکٹرمزمل قریشی

لاہور (خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے لاہور میں سموگ کی وجہ سے پھیلتی بیماریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سموگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 18 کروڑ روپے سموگ پر قابو پانے کے لیے جو خرچ کیے جانے تھے، حکومتی عہدیداروں کو نوازنے کے لیے 10 ویگو ڈالے خرید لیے گئے ہیں۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہونا صوبائی حکومت کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ اس وقت پوری دنیا سموگ سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آب و ہوا کو بہتر کررہی ہے جبکہ یہاں ماحول پر حکومت اور انتظامیہ کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوست ممالک سے اس حوالے سے رہنمائی طلب کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں جاری تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری معاذ اشتیاق، عمر فاروق گجر، حافظ نوید، عمر عبدالعزیز اور یاسین احمد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید