لاہور( نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ر مولانا امجد خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر جامعہ رحمانیہ میں تعزیت کی اس موقع پر پروفیسر عبدالماجد خان اور اسعد منظور اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پراور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کھا کہ میں مولانا امجد خان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔