• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ،ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشی کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے شہر بھر میں اشیائے خوروونوش کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو براہ راست ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایت پر انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس نے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور منڈیوں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور کی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی وافر مقدار میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی مستعدی کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
لاہور سے مزید