ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت تجارت نے لوگوں کو غیرقانونی اشتہارات کے ذریعے فرضی ای مارکیٹنگ پر جعل سازی سے خبردار کیا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ فرضی اشتہارات کے جھانسے میں نہ آئیں۔اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پر ایسے فرضی اور گمراہ کن اشتہارات کے بارے میں لوگوں کو خبردار کیا ہے جو لوگوں کو جعلی وڈیو دکھا کر ان سے رقوم ہتھیا لیتے ہیں۔وزارت نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ فرضی اشتہارات کے جھانسے میں نہ آئیں جو قیمتی مصنوعات کی وڈیو دکھا کر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انتہائی ارزاں قیمت پر اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔