لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور مرکزی رہنما چودھری عبدالغفور خاں نے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کررہا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی۔