• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کی دوبارہ سے تشہیر کا نوٹس لیاجائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

کوئٹہ(پ ر)ایمنسٹی انٹرنیشنل بلوچستان کے پر یس ریلز میں کہا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ترقیاتی کاموں میں ایک بار پھر ایم پی اے،ایم این اے اور سینیٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے دوبارہ ٹینڈر اور تشہیر کرائی جارہی ہے جوکہ پہلے سے تشہیر ہوچکی ہیں اور فنڈز بھی جاری ہوچکے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ عوامی فنڈ کو ایک بار پھر جعلی طریقے سے نکالنے کا خدشہ ہے، بیان ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفات جوکہ کمشنر کوئٹہ بھی ہیں اور اچھی شہریت کے حامل افسر ہیں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر جعلی کام کو فوری بند کرائیں بیان میں ڈائریکٹر جنرل اِینٹی کرپشن سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید