• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم اور بدعنوانی کیخلاف بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حق دوبلوچستان مہم میں لاپتہ افراد ،مصور کاکڑ کی بازیابی ،بھتہ خوری ، بدعنوانی اوررشوت کے خلاف بھرپور آوازاُٹھائیگی کوئٹہ کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں سیکورٹی ہے نہ ترقی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اندراورباہر ظلم وجبر بدعنوانی بدامنی اوربھتہ خوری کے خلاف مولاناہدایت الرحمان اہل بلوچستان کیلئے بھرپور آواز بلند کر رہےہیں ۔کوئٹہ کے لاکھوں عوام بے حس حکمرانوں منتخب نمائندوں اورانتظامیہ کے رحم وکرم پر ہیں انتظامیہ منتخب نمائندے کردار ادا کریں تو مسائل میں کمی آسکتی ہے جماعت اسلامی شہریوں کی آوازبن کر ٹینکر مافیا،لینڈ مافیا ، ملاوٹ ،لوٹ مار اورظلم وجبر کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں انہیں بلوچستان کے وسائل سے پیار ہے عوام سے نہیں۔
کوئٹہ سے مزید