• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتال میں بلا جواز ہڑتال عوام دشمنی ہے، پامیر کنزیومر سوسائٹی

کوئٹہ(پ ر)پامیر کنزیومر سوسائٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر نذر بڑیچ، سینئر ڈپٹی کوآرڈی نیٹر حاجی سلیم ناصر، سردار حبیب بڑیچ، نذیر احمد، اسلم شاہ اچکزئی و دیگر نے بیان میں کوئٹہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں بلاجواز ہڑتال کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہڑتال کو ختم کرنے اور عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ دیگر سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر آج جمعہ کو اجلاس منعقد کرینگے اور ہڑتال کیخلاف سخت احتجاج کا اعلان کرینگے۔ ایمرجنسی ڈیوٹی ڈکلریشن کے باوجود ہڑتال قانون کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق صحت کے شعبے میں ہڑتال پر پابندی کے باوجود ہڑتال جاری ہے۔ آئے روز ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے غریب مریض رل رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت ہڑتال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے میں ناکام ہے انہوں نےکہا ہے کہ پامیر کنزیومر سوسائٹی و دیگر سول سوسائٹی کل سرکاری ہسپتال میں بلاجواز ہڑتال کے خلاف احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دے گی۔
کوئٹہ سے مزید