کوئٹہ(پ ر) پیپلز لائرز فورم بلوچستان کے رہنما آغا ظہور شاہ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا فلسفہ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن ہی عوامی خدمت کا اصل راستہ ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا فلسفہ شہید بے نظیر بھٹو کی عوامی خدمت اور شہید بھٹو کے نظریئے کو زندہ رکھنے کی جدوجہد اور صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی نے پارٹی کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت، ان کے خاندان کی جمہوریت اور عوام کے لئے قربانیوں کی تاریخ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔