• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر منصوبہ سہولت کی بجائے تباہی کا سامان بن رہا ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر) زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے سولر منصوبے میں تاخیری حربوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولر منصوبہ زمینداروں کیلئے سہولت کی بجائے تباہی کا سامان بن رہا ہے۔، بجلی کی مکمل وولٹیج کے ساتھ فراہمی اور مختصر مدت میں رقوم کی منتقلی کے وعدے پورے نہ ہوسکے، بدقسمتی سے کیسکو کی نااہلی کا نزلہ زمینداروں پر گرایا جا رہا ہے، گندم کی بوائی کا سیزن چلا گیا 16 ماہ میں دو ماہ بمشکل مکمل بجلی ملی ہے زمینداروں کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعرات کو بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، حاجی عبد الجبار کاکڑ، حاجی نور احمد بلوچ، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی محمد افضل بدوزئی، حاجی عزیز سرپرہ، سید صدیق اللہ آغا، حاجی منیر احمد شاہوانی، ملک عبدالمجید مشوانی، بشیر احمد بلوچ، عبدالصمد مینگل، حاجی محمد یعقوب شاہوانی، معراج اعوان مندوخیل، عید محمد کرد، ٹکری پار الدین، عبدالقدوس اچکزئی، یعقوب بنگلزئی، حاجی حمید اللہ مشوانی، حاجی جانان، فضل الرحمان و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سولر منصوبہ کی رقم میں تاخیر کے علاؤہ سامان کی کیسکو کو واپسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وفاق و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ سولر منصوبے کی تکمیل تک تمام زرعی فیڈرز کو مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے گی اس کے علاؤہ مختصر مدت میں سولر منصوبہ کی رقوم زمینداروں کو دی جائے گی لیکن افسوس ان دونوں وعدوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا اس وقت زمینداروں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نہ تو ہمارے پاس بجلی ہے نہ ہی سولر کی رقوم دی جا رہی ہیں، بدقسمتی سے کیسکو کی نااہلی کا نزلہ زمینداروں پر گرایا جا رہا ہے کیسکو کی ڈس کنکشن میں سستی کا ملبہ بھی زمینداروں پر گرایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری کیسکو کی دروغ گوئی پر یقین کرنے کی بجائے حقیقت معلوم کریں۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے کسی عہدیدار کو اب تک سولر کی رقم نہیں ملی ہماری خواہش ہے کہ پہلے سب زمینداروں کو رقم مل جائے پھر باقی عہدیداران کو رقم کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے کہاکہ جلد چیف سیکریٹری سےملاقات کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔ 
کوئٹہ سے مزید