• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی کیو ملازمین کو کوارٹرز کی الاٹمنٹ جلد مکمل کی جائے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت ٹریفک کے مسائل اور ایم سی کیو کی پراپرٹیز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ علی درانی،اسسٹنٹ کمشنر پولی ٹیکنیکل کوئٹہ ڈویژن کلیم اللہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں اور پلاسٹک تھیلیوں کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی سمیت شہر کے انٹری پوائنٹس پر ایف سی اور پولیس کو رکشہ اور پلاسٹک لانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائیگی جبکہ شہر میں دوران کارروائی پکڑ گئے غیر قانونی رکشوں کو اسکریپ کیا جائے گا۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ شہر میں الیکٹرانک رکشوں کے حوالے سے تمام اسٹک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قابل عمل پالیسی مرتب کریں،جبکہ ای چارجنگ اسٹیشن لگانے کے لیے تمام پٹرول پمپس کو مراسلہ جاری کیا جائے۔اجلاس میں سرکلر پارکنگ پلازہ کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ 10 یوم کے اندر لفٹ لگانے اور چار لفٹر گاڑی لانے کے لیے ٹھیکیدار کو نوٹس دیا جائے بصورت دیگر اس کا پارکنگ لائسنس منسوخ کیا جائے۔اجلاس مین مٹن مارکیٹ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ متاثرین سے بات چیت کرکے مسائل حل کریگی۔شہر سے ڈیری فارمز کو باہر منتقل کرنے کے حوالے سے جگہ کیلئے تعین کے لیے بھی اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔اجلاس میں ایم سی کیو حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ماہ کا ریونیو ریکارڈ اور ریونیو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کرانے کے حوالے سے پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایم سی کیو کی قبضہ پراپرٹیز کے معاملہ اور ملازمین کو کوارٹرز کی الاٹمنٹ جلد از جلد مکمل کر کے ہاؤس رینٹ کی کٹوتی شروع کی جائے اور کوارٹرز غیر متعلقہ افراد سے خالی کرائی جائیں۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی بحال اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید