• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف لوکل بس ایسوسی ایشن کا احتجاج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں لوکل بس ایسوسی ایشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھانے اور ٹریفک پولیس کے ناروا رویہ کے خلاف سمنگلی روڈ پر بسیں کھڑی کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جمعرات کو کوئٹہ سے مختلف علاقوں بلیلی ، نواں کلی اور دیگر روٹ پر چلنے والی لوکل بس ٹرانسورٹروں نے اپنی بسیں سمنگلی روڈ پر کھڑی کرکے روڈ کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام اور انتظامی آفیسران نے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مذاکرات کئے اور ان کی یقین دہانی کے بعد ٹرانسپورٹروں نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
کوئٹہ سے مزید