کو ئٹہ( آئی این پی )جمعیت کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ماورائے عدالت بے گناہ شہریوں کو اٹھانا کسی بھی مہذب معاشرے اور قانون کی روح کے منافی ہے مسلم اتحاد کالونی سے مفتی نصیب اللہ، مفتی عصمت اللہ، سید قدرت اللہ، سیدمحمد آغا سید حبیب الرحمن، سید مولوی عبدالرزاق، سید طیب آغا اور جامع مسجد سیدان کے دو طلبا عطا ءاللہ اور رفیع اللہ کو خفیہ اداروں کی جانب سے زبردستی غائب کرنا قابل مذمت اور ناقابل برداشت اقدام ہے انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سےمطالبہ کیا کہ تمام لا پتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔