کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسٹیوٹ روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے الیکشن کمیشن کے ملازم کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا پولیس کے مطابق اسٹیورٹ روڈ کا رہائشی الیکشن کمیشن کا ملازم جان بز کیل گزشتہ روز موٹر سائیکل پر گھر سے دفتر جارہا تھا کہ دو مسلح افراد اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ انڈسٹریل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی واضح رہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے باعث کئی شہری موٹر سائیکلوں گاڑیوں موبائل فونز سے محروم ہو چکے ہیں۔