کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکرٹری اطلاعات / چیئرمین تھرو بال ایسوسی ایشن عمران خان آفریدی نے کہا ہےکہ کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت سے طلباء و طالبات کی نہ صرف جسمانی نشوونما ممکن ہوتی ہے بلکہ ذہنی نشوونما میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوتا ہےتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 ویں منی اولمپک گیمز کے سلسلے میں منعقدہ آل کوئٹہ انٹر اسکولز گرلز تھرو بال و کیچ بال کے فائنل کی تقریب سے خطاب میں کیا سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ تھرو بال دیگر کھیلوں کے مقابلے میں ایک نیا کھیل ہے جس میں بلوچستان کی بچیوں کی دلچسپی خوش آئند ہےجو آگے چل کر اپنے کھیل سے ملک اورقوم کانام روشن کرینگے فائنل مقابلے میں ہزارہ ٹاؤن گرلز اسکول کی ٹیم نے کلی ابراہیم زئی گرلز اسکول کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔جبکہ کیچ بال کا فائنل میں ہزارہ ٹاؤن گرلز اسکول کی ٹیم نے پوسٹل کالونی گرلز اسکول کی ٹیم کو شکست دی آخر میں سیکرٹری اطلاعات نے انعامات تقسیم کیے جبکہ بابائے اسپورٹس بلوچستان عطاء محمد کاکڑ نے سیکرٹری اطلاعات عمران خان کو یادگاری شیلڈ دیں۔