کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز کالج بروری کی طالبہ دوسری منزل کی بالکنی سے گر کر زخمی ہو گئی ۔سوشل میڈیا پر خودکشی کے حوالے سے چلنے والی خبربے بنیاد ہے۔ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج کی سیکنڈ ائیر کی طالبہ کلثوم عبدالمجید گزشتہ روز کالج کی دوسری منزل پر بالکنی میں کھڑی تھی کہ معدے کی تکلیف کے باعث چکرا کر نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر آمنہ نے بتایا کہ طالبہ ہائپو گلیمسیا کے باعث سر چکرانے کے باعث گری جس سے اس کی تھوڑی اوردونوں پیرفیکچر ہوئے ۔سوشل میڈیا پر خود کشی کےحوالے سے چلنے والی خبر بے بنیاد ہے ۔