کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کو دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے صحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کیا ہے ۔ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈے کو بند کرانے کی وجہ سے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ بیان میں ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محمد عارف بنگلزئی کو دھمکیوں کا نوٹس اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔