کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو نےکہا ہے کہ پی بی 44 کے ووٹر ری پولنگ میں اپنے ووٹ کی طاقت سے نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی کو کامیاب کرائیں گے21 نومبر عوام کی جیت اور پیرا شوٹرز کی شکست کا دن ہوگاعام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چراکرجعلی نمائندوں کو مسلط کیاگیا جس کے نتیجے میں آج بلوچستان حقیقی عوامی نمائندگی سے محروم ہے صوبہ بیڈ گورننس کا شکار ہے ۔