کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیاہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فوری طور پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے آئینی درخواست بلوچستان بار کونسل سمیت متعدد بار ایسوسی ایشن نے جمع کرائی ہے قانون کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے کوئی بھی دو رکن کمیٹی اجلاس بلا سکتے ہیں ۔