کوئٹہ ( پ ر)ملک عبدالغفار لہڑی نے لہڑی اور رئیسانی قبائل کے درمیان خونی تنازع کے تصفیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالےسے رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر احمدزئی، سراوان کے تمام سرداران، بنگلزئی، سرپرہ، محمد شہی، کرد، ساتکزئی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ان کی جانب سے مخلصانہ کوششوں پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہزادہ آغاعمر احمدزئی اور سردار زادہ جاوید لہڑی کی جانب سے چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کو میڑھ اوررئیسانی قبائل کی جانب سے میڑھ کا خیرمقدم خوش آئند رہا ۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کے بلوچستان میں امن وامان کے حوالےسے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ملک عبدالغفار لہڑی نے کہاکہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ۔بہت سے قیمتی انسانی جانیں ان تنازعات کی نذر ہوگئے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ قبائلی سربراہوں کی کوششوں سے دونوں قبائل شیر و شکر ہوگئے۔ہم سب اور پورے بلوچستان کے لیے خوش آئند ہے ۔