ماسکو (جنگ نیوز) روس نے منگل کو اکٹھے 55 نئے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج دیئے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان میں نجی طور پر تیار کردہ دو ایرانی سیٹلائٹ بھی شامل ہیں، جو گہرے ہوتے ہوئے روسی ایرانی روابط کا ثبوت ہیں۔ یہ مصنوعی سیارے پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 18منٹ پر ایک راکٹ کے ذریعے بھیجے گئے جن میں ایران کے دو مصنوعی سیاروں کا شامل ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ ماسکو اور تہران کے مابین اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی اشتراک عمل کتنا گہرا ہوتا جا رہا ہے۔