• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد دور میں اغوا ہونیوالے 200 بنگلہ دیشی تاحال لاپتہ، انکوائری کمیشن

ڈھاکہ (اے ایف پی) جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کرنے والے ایک کمیشن نے گزشتہ روزکہا کہ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے دور میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تقریباً 200 بنگلہ دیشی تاحال لاپتہ ہیں۔نگران حکومت کے قائم کردہ انکوائری کمیشن نے کہا ہے کہ حسینہ واجد کی معزولی کے بعد خفیہ حراستی مراکز سے پانچ افراد کو رہا کیا گیا تھا۔کمیشن کے رکن نور خان نے کہا کہ کم از کم 200 افراد کا کوئی سراغ نہیں ہے۔ ہم انہیں تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ اس نے ڈھاکہ اور اس کے مضافات میں کم از کم آٹھ خفیہ حراستی مراکز کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے کچھ کے سیل تین بائی چار فٹ (90 بائی 120 سینٹی میٹر) تک چھوٹے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سیلوں کی دیواروں پر نقش و نگار ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے مکینوں نےاپنی حراست کے دنوں کی تعداد کا حساب رکھا ۔

دنیا بھر سے سے مزید