• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ججوں کی جانب سے مجرموں کو ظالمانہ سزاؤں پر نظرثانی کا ارادہ

کراچی(نیوز ڈیسک)ذرائع نے بتایا ہےکہ بھارت ظالمانہ سزا کے الزامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے مجرمانہ سزا کے اصولوں پر نظر ثانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، 2022 میں ایک شخص کو مقدمے کی سماعت کے 30 منٹ کے اندر اندر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے کر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی،جس پرعوامی غم و غصے نے جنم لیا تھا۔مشرقی ریاست بہار کی ایک اعلیٰ عدالت نے بعد میں سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمے کی سماعت کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا تھا اور جج نے انتہائی جلد بازی سے کام لیا ۔اس نے جج کے لیے مزید تربیت کا بھی مطالبہ کیا۔اس کے ردعمل میں حکومت ایک درجہ بندی کا نظام تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سزا جرم سے مطابقت رکھتی ہو، اور سزا کو معیاری بنانے میں مدد ملے۔

دنیا بھر سے سے مزید