سیئول (اے ایف پی)ڈیٹا واچ ڈاگ نے گزشتہ روز بتایا کہ جنوبی کوریا نے فیس بک کی مالک میٹا پر صارفین کی اجازت کے بغیر تقریباً 10 لاکھ افراد کی حساس معلومات غیر قانونی طور پر جمع کرنے اور اسے مشتہرین کے ساتھ شیئر کرنے پرڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔سیول کے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ فرم، جو انسٹاگرام کی بھی مالک ہے، جب تک کہ فرد واضح رضامندی فراہم نہ کرے، سیاسی آراء، مذہبی عقائد اور لوگوں کی جنسی زندگی کے بارے میں معلومات کے استعمال پر پابندی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔اس نے مزید کہا کہ بڑی ٹیک کمپنی نے اپنے فیس بک پروفائلز کے ذریعے جنوبی کوریا میں تقریباً 9لاکھ80ہزار ملکی صارفین کی حساس معلومات اکٹھی کیں۔