• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخابات میں چار پاکستان نژاد امیدوار کامیاب

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جہاں پاکستان نژاد امیدوار کامیاب ہوئے وہیں کچھ پاکستان نژاد امیدواروں کو شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستان نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کیپاکستان نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں جبکہ ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستان نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ملک کے 47صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔
یورپ سے سے مزید