کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور انہیں سزا دیئے بغیر پائیدار امن مشکل ہے، ٹارگٹ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک سال میں کرائم کو مزید کم کیا ، سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے ہم پوری کوشش کررہے ہیں، جتنے ہمارے سیکورٹی یونٹس ہیں ان کی مناسب تربیت ہو،آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس رولز میں اصلاحات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، ایک 2 روز میں ڈرافٹ مکمل کر کے محکمہ داخلہ سندھ کو بھیج رہے ہیں، آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اسٹریٹ کرائم بڑا مسئلہ ہے، ہم نے کافی کوشش کی ہے مگر بہتری کی گنجائش رہتی ہے، 2013 سے اگر اسٹریٹ کرائم سے موازنہ کیا جائے تو کم ہوا ہے۔