کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام رابطہ کے سینیٹر اسماعیل بلیدی ، پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی ،حافظ احمد علی ،مفتی حماد اللہ مدنی ،مفتی عابد، مولانا عبد السلام شامزئی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک ظالمانہ بل واپس لے ورنہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اس ظالمانہ بل کی عدم ادائیگی کا کہیں گے، عوام کے الیکٹرک کے عتاب کا شکار ہیں ،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، حکومت عوام دوست پالیسی ترتیب دے، عوام بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔