کراچی (پ ر) خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینی اور لبنانی مسلمانوں کے قتل عام سے باز نہ آیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،ایک طرف عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیجا رہی ہیں ،صیہونی افواج دنیا کا امن خراب کر کے عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہی ہے ،عالمی ادارے اور مسلم حکمران خاموش ہیں فلسطینی مسلمان نہتے ،مظلوم اور تنہا ہیں جبکہ اسلام دشمن قوتیں اسرائیل کی حمایت میں ہر وہ قدم اٹھا رہی ہیں جس سے انسانیت کی تذلیل ہو ۔