کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد اجلاس میں شہری اور ترقیاتی اداروں کے ایک اجلاس میں شہر کی مختلف شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، کمشنر نے بلدیہ عظمیٰ، کے ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹائون ایڈمنسٹریشن کو کہا ہے کہ حکومت شہر اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے اپنا کر دار ادا کریں ،اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلہ میں شارع فیصل، شاہراہ قائدین اور میرین پرومینڈ ڈ پر بیوٹی فائی کیا جائے گا، بیوٹی فیکیشن کا کام مکمل کرنے کے لئے پندرہ روز کا ہدف مقرر کیا گیا ، اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی، ایڈینشل کمشنر کراچی سید غضنفر علی شاہ ،ڈٓائریکٹر جنرل کے ڈی اے، ڈپٹی کمشنرز اور دیگرنے شرکت کی ۔