کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رضویہ پولیس نے مختلف کمپنیز کی موبائل سم دوسرے نیٹ ورک پر تبدیل کرنے کے بہانے لاکھوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ چار افراد پر مشتمل ہے،ملزمان نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے شہری کا شناختی کارڈ اور سم حاصل کرتے تھے اور شہری کو جعلی سم دے کر اصل سم اپنے پاس رکھتے تھے،ملزمان شہری کے اکاؤنٹ میں موجود رقم نکالتے اور لون بھی حاصل کرتے تھے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھمب مشین اور سمیں برآمد کی ہیں۔