• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی، 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک ایک اور ٹرک کو ٹکر مارتے ہوئے فرارہوگیا،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے،بھینس کالونی جمعہ گوٹھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 58 سالہ اشرف جاں بحق ہوگیا، اختر کالونی کشمیر کالونی میں کرنٹ لگنے سے الیکڑیشن19 سالہ عبدالحمید جاں بحق ہوگیا ،کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے35 سالہ اللہ بخش جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فٹ پاتھ سے60سالہ عبدالرفیق کی لاش ملی، ڈیفنس فیز فائیو خیابان بادبان اسٹریٹ 14 پر واقع بنگلہ سے 50 سالہ احمد علی کی لاش ملی ،متوفی کا آبائی تعلق گھوٹکی سے اور نجی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا،متوفی کئی روز سے شدید بخار میں مبتلا تھا،شیر شاہ گلبائی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 28 سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی، صدر میں اسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے24سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہو سکی، علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ عبدالمالک زخمی ہوگیا ، کیماڑی نگینہ سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ نعمت اللہ زخمی ہوگیا ،پیر آباد میانوالی کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 27 سالہ داؤد اور 25 سالہ نبیل زخمی ہوگئے ،سچل کے علاقے جمالی پل سے سمیرا چوک جانےوالی سڑک پر فائرنگ سے دو افراد ذیشان اور شاہد زخمی ہوگئے ، شارع فیصل کے علاقے تین نمبر کبوتر چوک کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ شہباز زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق زخمی ہونے وا لا شخص راہ گیر جو آپس کی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا ،گبول گوٹھ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ احمد علی زخمی ہوگیا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 حنیف آباد کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے22 سالہ منیب احمد زخمی ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید