• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، گریڈ 17 کے میونسپل کمشنر سمیت دیگر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 17 کے میونسپل کمشنر سمیت دیگر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صفورہ ٹاؤن میں تعینات افسر منور ملاح 17 گریڈ کے ہیں جبکہ یہ عہدہ 18 گریڈ کے افسر کا بنتا ہے ، میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن منور ملاح کو ہٹاکر امتیاز مگسی کی تعیناتی کا حکم دیا جائے،سندھ میں بیشتر ایسے افسران بھی تعینات ہیں جو گریڈ 16 کے ہیں ان کو بھی ہٹایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید