• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ، عوام شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ا ور کے ایم سی کی نا اہلی ،ناقص کارکردگی اور کرپشن کے باعث شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور عوام شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہیں، ایک طرف جاری منصوبے مکمل ہونے کے نام نہیں لے رہے دوسری طرف جگہ جگہ استر کاری کے لیے سڑکیں کھود کر چھوڑ دی گئی ہیں، روزانہ لاکھوں شہریوں کو بد ترین سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کریم آباد انڈر پاس کو کھودے ہوئے طویل عرصہ ہو گیا، ریڈ لائن کی تعمیر یونیورسٹی روڈ سے ملحق آبادی اور روزانہ سڑک سے گزرنے والو ں کے لیے عذاب بن گئی ہے، سندھ حکومت ا ور کے ایم سی کی نا اہلی و کرپشن کی وجہ سے نہ صرف تعمیراتی منصوبوں کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بلکہ یہ منصوبے عوام کی جان و مال کے لیے بھی خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں، سالانہ ترقیاتی بجٹ کے اربوں روپوں سے وزراء اور افسران کی چاندی تو ہو جاتی ہے لیکن شہر کی ابتر حالت بہتر ہوئی نہ عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید