کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے شہید ملت روڈ کے قریب دادا ٹیریس میں قائم دفتر پر چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہندی کا نیٹ ورک چلانے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے تلاشی کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم ، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق نیٹ ورک بیرون ملک بھی منظم کام کررہا تھا۔