کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن نے پاکستان اسٹیل مل کے زیرانتظام گلشن حدیدمیں پانی کا نظام سنبھالنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ 11 ارب روپے کے واجبات جلد ادا کئے جائیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے پاکستان اسٹیل مل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان اسٹیل مل کے رہائشی علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید فیز 1 فیز 2 اور ایکسٹینشن فیز 3 میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ نے اپنے پانی کا نظام واٹر کارپوریشن کے حوالے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام نے واضح کیا کہ اگر پاکستان اسٹیل مل زیرو پوائنٹ اسٹیل کینال اور فلٹر پلانٹ سمیت اپنا مکمل نظام واٹر کارپوریشن کے حوالے کرے تو واٹر کارپوریشن ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔