کراچی( اسٹاف رپورٹر )میٹروول میں بینک کے باہر شہری کو 15 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش میں گولی مارنے کی واردات کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری کے ہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چلا نہ بینک سیکیورٹی گارڈ کی اندھا دھند فائرنگ کام آئی،شہری نے مزاحمت کی تو رقم زمین پر بکھر گئی، ڈاکو 2لاکھ 25 ہزار ہی لوٹ سکے،شہری نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نے ٹانگ پر گولی ماردی ، بینک سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بوکھلانے والے ڈاکو اپنی ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے،واردات 2 روز قبل پیش آئی تھی۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔