• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بڑے پیمانے پر ہوتا ہے، شفافیت مشکل ہوتی ہے، عذرا پیچوہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹرکیٹ سوموونگھوری نے جناح اسپتال کے تولیدی صحت کے مرکز میں فیملی پلاننگ اسکلز لیب کا افتتاح کیا ، لیب میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ بچوں کی پیدائش میں وقفے کے لیے بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ بہت سے خاندان بچوں کی پیدائش نہیں چاہتے اور بعد میں ابارشن کا سہارا لیتے ہیں جو کہ ماں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے،انہوں نے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ بڑے پیمانے پر ہوتا ہے جس میں شفافیت مشکل ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر یونیورسٹی خود ٹیسٹ لے تاکہ طلبہ کو آسانی ہو اور پیپر لیک ہونے کے امکانات کم ہوں،انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سمری منظور کر لی گئی ہے، جس میں اسپیشلسٹ کو بھرتی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس سیوریج میں موجود جس کے خاتمے کے لیے روٹین ایمونائزیشن کو بہتر بنانا ضروری ہے،انہوں نے بتایا کہ کوویڈ کے دوران کچھ بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہو سکی تھی جسے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید