کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کی اپیلوں پر سماعت ہوئی ، ملزمان کے وکیل پیش ہوئے ، جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ اگر پولیس والے ہیں تو کیا وہ قتل نہیں کرسکتے، وکیل نے کہا کہ اگر انہوں نے قتل کیا ہوتا تو عدالتیں انہیں سزا سناتیں نہ کہ بری کرتیں، درخواستوں میں نامزد بہت سے فریق انتقال کرچکے ہیں، فریقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے لئیے مزید وقت درکار ہے، انتقال کر جانے والوں میں شاہد حیات، شبیر احمد قائم خانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف جبکہ رائے طاہر، واجد درانی، شعیب سڈل اور دیگر فریقین میں شامل میں ہیں ، عدالت کی جانب سے درخواستوں کی سماعت 6 ہفتوں کے لئیے ملتوی کردی ، مرتضیٰ بھٹو کیس سے متعلق اپیلیں 2010 سے التوا کا شکار ہیں۔