لندن / لوٹن ( شہزاد علی ) وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے بوڈاپیسٹ میں یورپی سیاسی برادری کے اجلاس میں پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک سے ملاقات کی اور خاص طور پر یوکرین کے خلاف روس کی جاری جارحیت کے تناظر میں انہوں نے دفاع اور سلامتی میں اپنی موجودہ شراکت داری کو گہرا کرنے کی اپنی خواہش پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے یورپ بھر میں غیر قانونی ہجرت سے درپیش جاری چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دریں اثنا وزیر اعظم برطانیہ کی یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے بوڈاپیسٹ میں یورپین پولیٹیکل کمیونٹی کے اجلاس کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔انہوں نے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کی جاری مضبوطی اور یورپ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے آنے والے مہینوں میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔