گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے ماہر قانون اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اپنے نئے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ بیرسٹر امجد ملک کی نئی تعینانی کا چارج سنبھالنے پر برطانیہ کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم، ڈاکٹر لیاقت ملک، مقبول ملک ایڈووکیٹ، اوورسیز ڈویلپمنٹ بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری مسرت علی، قاری جاوید اختر، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن، راجہ عبدالقیوم، کونسل مدثر دین، راجہ فضل مجدد، شیخ سلیم، محی الدین ایڈووکیٹ، راجہ ابرار عارف ایڈووکیٹ، مولانا عبدالرزاق، پیپلز پارٹی بولٹن کے صدر ندیم اقبال سمیلہ، راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، شیخ سرفراز حسین اور مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی نے انہیں مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انہیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے، بیرسٹر امجد ملک نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد ’’جنگ لندن‘‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیریوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، جس سے انہوں نے اپنے آبائی وطن اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ اس پر انہوں نے تارکین وطن کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے، جبکہ پاکستان سے کمشنر پنجاب او پی سی مرزا نصیر عنایت، ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید، سیکرٹری انٹر نیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ ن نورالحسن، تنویر اور پنجاب او پی سی افسران کے علاوہ اوورسیز کے مختلف ممالک کی نمایاں شخصیات نے بیرسٹر امجد ملک کی بطور وائس چیئرمین پنجاب او پی سی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔