• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی چیلنجز کے باوجود اہم فرنٹ لائن خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گے، بولٹن کونسل

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) بولٹن کونسل نے طے کیا ہے کہ وہ برطانیہ بھر میں مقامی حکام کو درپیش جاری مالیاتی چیلنجز کے باوجود اہم فرنٹ لائن خدمات کی فراہمی جاری رکھے گی۔ کونسل نے اپنا چار سالہ درمیانی مدت کا مالیاتی منصوبہ پیش کیا ہے جس میں ان میں سے بہت سے چیلنجز کو نمایاں کیا گیا ہے بشمول سماجی نگہداشت کی مسلسل مانگ، فنڈز مختص کرنے پر غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی واقعات جو بڑے سرمائے کے منصوبوں کو زیادہ خرچ کے خطرے میں ڈالتے ہیں۔ اب اس پلان پر کونسل کی کابینہ کے 11نومبر کو ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ حالیہ کارپوریٹ چیلنج کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ بولٹن دیگر مقامی حکام کے مقابلے میں ایک مضبوط مالی پوزیشن میں ہے۔ تاہم درمیانی مدت کا مالیاتی منصوبہ واضح کرتا ہے کہ ضروری فرنٹ لائن خدمات کے تحفظ کیلئےکچھ مشکل فیصلوں کی ضرورت ہوگی رپورٹ میں2025/26اور2026 /27کے مالی سال میں £8.2کے ساتھ آئندہ چار سال میں £30m کی کٹوتیوں کی ضرورت کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ 2025-27کے بجٹ کی تجاویز کو مرتب کرنے والی مزید تفصیلی رپورٹ پر مکمل مشاورت سے قبل کابینہ دسمبر میں غور کرے گی۔ بولٹن کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر اختر زمان نے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح کونسل نے2010سے لے کر اب تک £229m کی کٹوتیاں دیکھی ہیں اور یہ مقامی حکومتوں کے مالیات کیلئے ناقابل یقین حد تک مشکل وقت ہے۔ تاہم اس وقت میں ہم نے ہمیشہ ان خدمات کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے جن پر ہمارے سب سے زیادہ کمزور بالغ، بچے اور خاندان انحصار کرتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ اس دوران، ہم اپنے ٹاؤن سینٹرز کو دوبارہ تخلیق کرنے، مقامی معیشت کو فروغ دینے اور نئے کاروباروں کو راغب کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، یہ سب کونسل کیلئے زیادہ آمدنی لائے گا۔

یورپ سے سے مزید