• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے جموں کشمیر نے تاریخ میں بے مثال باب کا اضافہ کیا، مقررین

سلائو (اورنگزیب چوہدری) یوم شہدا جموں و کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ شہدائے جموں کشمیر نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ میں ایک بے مثال باب کا اضافہ کیا۔ شہدائے کشمیر کی لازوال قربانی کو پوری دنیا کے آزادی پسند سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض نے سلاؤ میں محمود احمد کی جانب سے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے دعائیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر محمود ریاض نے کہا کہ عالمی دنیا کشمیریوں پر کئی دہائیوں سے جاری ظلم وستم کا نوٹس لے ،شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لاکھوں شہدا نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیری کٹ سکتا ہے مگر اپنے نظریئے، سوچ اور جہدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ تقریب سے میزبان محمود احمد، سابق میئر راشد جاوید بٹ، نصیر خان، محمد عارف، ایاز بیگ سیمت دیگر نے اظہار خیالات کرتے ہوئے شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج تخسین پیش کرتے ہوئے کہا لاکھوں شہدائے کشمیر کی قربانی ضرور رنگ لائے گی اور بہت جلد کشمیر بھارت کے قبضے سے مکمل آزاد ہو گا۔

یورپ سے سے مزید