سیری (نمائندہ جنگ) کھوئی رٹہ آزادکشمیر کے نواحی گاؤں درکالہ سے تعلق رکھنے والے شہباز راجہ نے امریکہ کی روڈ آئس لینڈ ریاست کے شہر وون ساکٹ میں پہلے غیر ملکی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سٹی کونسل کا الیکشن جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ شہباز راجہ اور ان کے سٹی مئیر کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے لیکن انہوں نے اس دفعہ پارٹی کی بعض پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے آزادانہ طور پر 14امیدوار کھڑے کئے، جن میں سے 7جیت گئے۔ اس کا بڑا کریڈٹ سٹی کے مئیر کرسٹوفر کو جاتا ہے، جس نے حکومت میں ہوتے ہوئے پارٹی کے خلاف امیدوار کھڑے کر دیئے۔