برمنگھم (پ ر) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے صاحبزادے چوہدری صخیز نے حلقہ نمبر 3 میرپور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے حلقہ تین کے عوام کے دل جیت لئے ان خیالات کا اظہار سابق پیپلزپارٹی برطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و فیڈرل کونسل یوکے کے ممبر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا سابق وزیراعظم نے وقت کے مطابق بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ حلقہ تین میرپور سے ایک نوجوان پڑھے لکھے شخص کی ضرورت ہے کیونکہ ماضی میں جو منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ انہوں نے حلقہ کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کا استحصال کیا اور حلقہ کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ تین کی عوام نے حلقہ تین اور بیرون ملک حلقہ تین کے عوام نے چوہدری عبدالمجید کے صاحبزاد ے کےاعلان پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔ہم ان کی مکمل حمایت کرینگے تاکہ علاقہ میں محکومیت ختم ہو۔