برمنگھم (پ ر) بانبری کی بزرگ شخصیت حاجی محمد افسر پاکستان سے غیرملکی پروزکے ذریعے جدہ ائیرپورٹ پر پہنچے پھر وہاں سے لندن کے لئے جہاز میں بیٹھے تاہم جدہ سے ایک گھنٹہ کا سفر کے بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے حاجی افسر انتقال کرگئے۔ بانبری میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور وہیں مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ برطانیہ میں مرحوم کے اقارب و احباب نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور ان کے بچوں سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کی عمر 70سال تھی، پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں اور چار بیٹے تھے۔ تعزیت کرنے والوں میں ڈڈلی کے حاجی ذوالفقار قریشی، حاجی عبدالجبار قریشی، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، محمد عبدالرئوف ریاضی اور بہت سے علما و قائدین شامل ہیں، مرحوم حاجی محمد حبیب چوہدری کے ہم زلف تھے۔