غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے اسٹاف ممبر لوئس واٹریج نے غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں کی تباہ حالی دکھائی۔ لوئس واٹریج نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں بتایا جا سکتا تباہی کہاں سے شروع ہوتی ہے اور کہاں ختم ہوتی ہے، ایک پورا معاشرہ اب قبرستان میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا آپ غزہ میں کس راستے سے داخل ہوتے ہیں کیونکہ گھر، مساجد، اسکول، ریسٹورینٹ اور رہائشی عمارتیں سب زمین بوس ہوچکے اور ملبے کا ڈھیر ہیں۔ ایک سال سے جاری جنگ کے بعد غزہ اب ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔