• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات، بحران سے آگاہ کیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو میں ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی پر انجمن اساتذہ اور انجمن غیر تدریسی ملازمین کے عہدے داران کی سربراہی میں اساتذہ و عمال کے وفد نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو جمعہ شام 4بجے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی امین الحق بھی موجود تھے۔ انجمن کے عہدے داران اور تدریسی و غیر تدریسی نمائندوں نے جامعہ اردو میں شدید مالی بحران کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت جامعہ اردو کے ملازمین انتہائی مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ وفاقی ادارہ ہونے کی وجہ سے صرف وفاق کی طرف سالانہ 940ملین گرانٹ وصول ہوئی ہے اس وقت وفاقی جامعہ اردو کے ملازمین کو اکتوبر نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے فنڈ دستیاب نہیں ہیں جبکہ گزشتہ چھ ماہ کی ہاؤس سیلنگ بھی واجب الادا ہے۔
اہم خبریں سے مزید