• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چینی 32 روپے سستی، قیمت 125 روپے کلو


لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 32 روپے کم ہونے کے بعد 157 سے 125 روپے پر آگئی۔

لاہور میں چینی کے ساتھ دالوں کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں، فی کلو 25 سے 75 روپے تک کم ہوئیں۔

ایک کلو دال چنا 40 روپے کمی کے بعد 360 روپے، دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 روپے جبکہ کابلی چنا چھوٹا 25 روپے کمی کے بعد 295 روپے کا ہوگیا۔

ستمبر سے اب تک کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہول سیل گروسرز کی طرف سے دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری طرف مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، 1625 کا تھیلا اب 1685 روپے میں دستیاب ہے۔

آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان نے احتجاج کیا اور قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید